مریم اورنگزیب کو دیکھ کر چور چور کے نعرے لگانے والا وکیل گرفتار

عتیق الرحمن سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔


ویب ڈیسک January 20, 2024
عتیق الرحمن سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔

مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کے نعرے لگانے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے عدالت کے باہر سابق چئیرمین تحریک انصاف کے حق میں نعرے بازی کرنے پر وکیل کو گرفتار کر لیا۔ وکیل عتیق الرحمن کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

عتیق الرحمن نے مریم اورنگزیب کی آمد پر دیگر کارکنوں کے ہمراہ چور چور کے نعرے لگائے۔ پولیس کے بار بار منع کرنے کے باوجود عتیق الرحمن کارکنوں کو اکساتا رہا۔

عتیق الرحمن سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/01/whatsapp-video-2024-01-20-at-10.59.03-am-1705732957.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں