عمران خان کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ پیر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا


ویب ڈیسک January 20, 2024
(فوٹو : فائل)

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کیے خلاف درخواستوں پر ہائی کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر 22 جنوری کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں قابل سماعت قرار

ایکسپریس نیوز کے مطابق ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئندہ ہفتے رخصت پر ہوں گے، جس کے رخصت پر جانے کے بعد بینچ تبدیل ہوا۔ جمعرات کے روز جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس میں کہا تھا کہ آئندہ کیس کی سماعت دستیاب بینچ کے سامنے ہوگی۔

جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جمعرات کے روز فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں