انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 68 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت

چاروں صوبوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا


ویب ڈیسک January 20, 2024
چاروں صوبوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا

عام انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 67 ہزار733 اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے۔

ملک بھر کیلئے الیکشن ڈیوٹی کیلئے 5 لاکھ 35 ہزار402 سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

پنجاب ،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کیلئے پولنگ ڈے پر3لاکھ 67 ہزار 669 سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔

اسلام آباد میں 4500، پنجاب میں 1 لاکھ 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار پولنگ ڈے پر سکیورٹی کیلئے دستیاب ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ پانچ ہزار، کے پی کے میں 89 ہزار 959 اور بلوچستان میں 38 ہزار 210 صوبائی سیکیورٹی اہلکار ہیں۔

چاروں صوبوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں