بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سابق دوست کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

سوانح عمری پر فلم سے میری ذاتی زندگی متاثر اور ملکی قوانین کے تحت حاصل بنیادی حقوق پر ضرب پڑے گی، پریانکا چوپڑا


ویب ڈیسک June 02, 2014
پرکاش جیجو کئی برسوں تک پریانکا چوپڑا سمیت بالی ووڈ ستاروں کے منیجر رہے ہیں فوٹو: فائل

بالی وڈ کی سپر اسٹار پریانکا چوپڑا نے اپنے منیجر کی سوانح عمری پر فلم بنانے سے روکنے کے لئے اپنے سابق دوست کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کے سابق منیجر پرکاش جاجو نے فلمی ستاروں کے ساتھ گزارے گئے روز و شب پر سوانح عمری لکھی ہے جس پر ان کے ایک اور سابق دوست عاصم مرچنٹ فلم بنا رہے ہیں۔ پریانکا چوپڑا کو خدشہ ہےکہ اس فلم میں ان کی زاتی زندگی کے پہلوؤں کو بھی دکھایا جائے گا ، اس لئے بالی ووڈ اداکارہ پرکاش جاجو اور عاصم مرچنٹ کو اس سے باز رکھنے کے لئے عدالت جاپہنچی ہیں۔

پریانکا چوپڑا کے وکیل کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ پرکاش جیجو کی سوانح عمری پر فلم بننے کی خبروں سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلاہوگئی ہیں کیونکہ انھیں خدشہ ہے اس فلم میں ان کی نجی زندگی کے خفیہ گوشوں سے بھی پردہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔ اس حوالے کی جانے والی تشہیر سے بھی ان کی موکلہ کے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔ سوانح عمری پر بننے والی فلم سے ان کے بنیادی حقوق پر ضرب پڑے گی اورعوامی سطح پر ان کے خلاف منفی رائے پیدا ہوگی۔ اس لئے اس سوانح عمری پر فلم بنانے کا کام فوری طور پر روکا جائے بصورت دیگر عدالتی چارہ جوئی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پرکاش جیجو کئی برسوں تک پریانکا چوپڑا سمیت بالی ووڈ ستاروں کے منیجر رہے ہیں اور وہ ان ستاروں کی ذاتی زندگی کے کئی ان دیکھے گوشوں کے گواہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں