بین الاقوامی پنجابی فلم ڈرامے آلے کا لاہور میں خصوصی پریمیئر
1947ء میں تقسیم پنجاب کے موضوع پر بنائی جانے والی اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی اور بھارتی فنکار شامل تھے
بین الاقوامی پنجابی فلم"ڈرامے آلے" کا لاہور میں خصوصی پریمیئر منعقد ہوا جس میں فلم، ٹی وی تھیٹر اور میوزک انڈسٹری کے نمایاں ستاروں نے شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر بھی جلوے بکھیرے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارتی پنجابی فنکاروں پر مشتمل پریمیئر شو میں اداکارہ روبی انعم، فلم کے پروڈیوسر اظہر بٹ، سردار کمال، آصف اقبال، شاہد خاں، خالد عباس ڈار، قیصر پیا، حسن مراد، ثناء بٹ، چوہدری اعجاز کامران، مسعود بٹ، صفدر ملک سمیت نامور فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
1947ء میں تقسیم پنجاب کے موضوع پر بنائی جانے والی اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی فنکار روبی انعم، سردار کمال، آصف اقبال، شاہد خان، قیصر پیا اور ہنی البیلا تھے جبکہ بھارتی پنجاب سے ہریش ورما، شرن کور اور دیگر بھی شامل ہیں۔
شائقین فلم کے ساتھ فلمی ستارے بھی ایک ایک سین سے محظوظ ہوتے رہے اور مزاحیہ جملوں سے ہال بار بار تالیوں سے گونجتا رہا۔
اس سے قبل فلم کی کاسٹ نے کرتار پور کا دورہ بھی کیا تھا جہاں روبی انعم، سردار کمال، قیصرپیا، شاہد خان سمیت دوسرے اداکاروں نے بھارتی وفد کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
فلم دیکھنے کے لیے آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ فلم میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے، فلم میں مذاق کے ساتھ ساتھ پیار محبت اور روایتی کا بہترین پیغام بھی دیا گیا ہے۔