بات کچھ اِدھر اُدھر کی مزیدار گوبھی منچوریئن اور گانے جو آپ کو پرانی یادوں میں لے جائیں گے

گھوبی منچورین یقینی طورپر اپنا اثر رکھتی ہے، جس کا ذائقہ یادگار اور زبان پر رہنے والا ہے


سعدیہ طارق June 02, 2014
کھانےکے لیے پیش کرنے سے پہلے میدے میں ڈپو کر فرائی کرنا اور پھر ٹھیکی چٹنی لگانا اور آخر میں پیاز کا چھڑکاو اِس کے مزہ کو دوبالا کردیتا ہے



عجیب داستاں ہے یہ

کہاں شروع کہاں ختم

یہ منزلیں ہیں کونسی

نہ وہ سمجھ سکے نہ ہم

گانے وہ ہنر رکھتے ہیں جو ہمیشہ مجھے ماضی میں لے جاتے ہیں۔ یہ پُل کا کردار ادا کرتے ہیں جو غیر واضح رشتوں سے گہرے تعلقات تک ہر چیز کی یاد تازہ کردیتے ہیں جن کی دھنوں میں ہم پر لطف لمحات، لوگوں سے تعلقات، مقامات اور ماضی کی یادگار لمحات سے لطف اندوزہوجاتے ہیں۔۔ اِس طرح کا ایک گانا میں نے حال ہی میں سنگاپور کے ایک دیسی بھارتی چائینئز ریسٹورانٹ میں سنا جس کا تعارف مجھے ایک دوست نے کروانا۔

یہ ایک ایسا ریسٹورانٹ تھا جس کا اُس مقام پر تصور تک ممکن نہیں تھا۔ مضفاتی علاقے میں قائم ریسٹورانٹ میں بھارتی انداز میں چائنیز کھانے دیے جارہے تھے اور اگر آپ وہاں انتظامیہ سے درخواست کریں تو وہ آپکو دہی بڑے اور چاٹ بھی فراہم کردیتے ہیں۔ وہاں کی کار پارکنگ کا بھی کوئی جواب نہیں جو کُل دو اشاریہ پانچ گاریوں کی گنجائش رکھتی ہے اور اگر آپکو وہاں کھانا کھانے سے قبل اپنی گاڑی پارک کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اُس ریسٹورانٹ کے دل سے چاہنے والے بن جائیں کیونکہ پہلے آپ کم و بیش آدھا گھنٹہ ریسٹورانٹ کے گرد چکر لگانا ہوگا پھر اِتنا ہی وقت گاڑی کی پارکنگ ڈھونڈنے کے لیے وقت گزارنہ ہوگا۔

بس پھر میں نے اور میری دوست نے اُکتاہٹ سے بھرپور کپڑوں کی نمائش سے بیزار ہوکر فیصلہ کیا کہ کچھ تھیکہ اور مصالحہ دار کھانا کھاکر اپنی مایوسی کو کسی حد تک کم کیا جائے اور اِس ریسٹورانٹ کی مشہور ڈش گھوبی منچورین ہماری اُمیدوں پر پورا اُترا!

عقل سے عاری، اور اِدھر اُدھر کی گپ شپ سے بھرپور دو گھنٹے گزارنے کے بعد جس میں پیت بھر گھوبی منچورین بھی کھایا گیا تھا۔ یہ ہماری سنگاپور میں ایک ساتھ آخری شام تھی جو اِس گھوبی منچورین کی وجہ سے یقینی طور پر یادگار بن گئی۔

اگرچہ یہ معاملہ تو ہمیشہ جاری رہ سکتا ہے مگرمیں واپسی میں اِس گھوبی منچورین کو بنانے کی کوشش کرونگی۔ یہ ڈش یقینی طورپر اپنا اثر رکھتی ہے، جس کا ذائقہ یادگار اور زبان پر رہنے والا ہے۔ اِس کو بنانے کے لیے وقت کی ضرورت بھی ہوگی کیونکہ اِس کے لیے ڈیپ فرائی ضروری محسوس ہورہی ہے لیکن اس کو تیار کرنے میں کتنا وقت لگے گا اِس بات کا دارومدار اِس بات پربھی ہوسکتا ہے کہ مقدار کتنی ہے۔ کھانےکے لیے پیش کرنے سے پہلے میدے میں ڈپو کر فرائی کرنا اور پھر ٹھیکی چٹنی لگانا اور آخر میں پیاز کا چھڑکاو اِس کے مزہ کو دوبالا کردیتا ہے۔

کھانے کی ترکیب

اجزا (2 لوگوں کے لئے)

گوبھی کے پھول۔ 200 گرام

کپ ¾ آٹا۔

کارن فلور۔ 2 چمچے

ادرک کا پیسٹْ 1 چمچہ

لہسن کا پیسٹ۔ 1 چمچہ

نمک حسب ذائقہ

کپ ¾ پانی۔

تلے کے لئے تیل 2 کپ

چٹنی

تیل ایک چمچہ

سویا ساس 2 چمچے

چمچے 3 ½ ٹماٹو کیچپ

مرچ اور لہسن کی چٹنی 2 چمچے

چمچے1 ½ سبز مرچ کی چٹنی

سجانے کے لئے کٹی ہوئی ہری پیاز

طریقہ

گوبھی کے پھول کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں

آٹا، کارن فلور، ادرک اور لہس کا پیسٹ اور نمک کو ایک بڑے پیالے میں ایک ساتھ ملائیں۔ پھر میں میں پانی شامل کر کے گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ پیسٹ کہیں پتلا نہ ہوجائے۔ یاد رکھیں آٹا جلدی پتلا ہوجاتا ہے لہذا آہستہ آہستہ پانی ڈال کر ملائیں۔

ایک کڑھائی میں تیل گرم کریں۔ کٹے ہوئے گوبھی کے پھولوں کو بنائے گئے پیسٹ میں ملائیں اور گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔ آپ کو ٹکڑوں میں کام کرنا ہوگا۔ چھان کر تلے ہوئے گوبھی کے پھولوں کو ٹشو پیپر پر رکھیں اور ڈھک دیں۔ اس سارے عمل کو دہرائے جب تک گوبھی کے تمام پھول تل نہ جائیں۔

ایک درمیانے ساس پین میں تیل کو گرم کریں۔ چٹنی کے تمام اجزا ایک ساتھ ملائیں اور پکائیں۔ چٹنی میں جب بلبلے بنیں لگیں تو اس میں تلے ہوئے گوبھی کے پھول ڈال دیں اور اچھی طرح ملائیں۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ گوبھی کے تمام ٹکڑے اچھی طرح سے چٹنی میں مل چکے ہوں۔ ان ٹکڑوں کو ایک کٹورے یا ڈش میں باہر نکالیں کٹی ہوئی ہری پیاز سے سجائیں اور پیش کریں۔



آپ اسے الگ سے یا چاولوں کے ساتھ دونوں طریقوں سے پیش کرسکتی ہیں۔

یہاں پرانی دوستی اور ان گنت خوب صورت یادیں ہیں۔



یہ روشنی کے ساتھ

کیوں دھواں اٹھا چراغ سے

یہ خواب دیکھتی ہوں میں

کہ جاگ پڑی ہوں خواب سے

ترکین کا اصل لنک یہاں دیکھا جاسکتا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں