امارات کی پاکستانی ایئرپورٹس پر کارگو شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

یو اے ای حکام کا کراچی ائیرپورٹ کے کارگو ٹرمینل کا دورہ، سی اے اے کی بریفنگ

یو اے ای حکام کا کراچی ائیرپورٹ کے کارگو ٹرمینل کا دورہ، سی اے اے کی بریفنگ

پاکستانی ایوی ایشن شعبہ میں اماراتی سرمایہ کاری کے متعلق اہم پیش رفت ہوگئی اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ہوائی اڈوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کردیا۔

پاکستانی ایئرپورٹس کے کارگو شعبوں میں متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عرب امارات کی ایئرلائن کے حکام کو کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر کارگو کے متعلق بریفنگ دی۔


سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے سی اے اے ہیڈکوارٹرز میں یو اے ای حکام کو بریفنگ دی۔ یو اے ای حکام کو کراچی ائیرپورٹ کے کارگو ٹرمینل کا دورہ بھی کرایا گیا۔

متحدہ عرب امارات کراچی سمیت دیگر ایرپورٹس پر کارگو شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔

 
Load Next Story