باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے بلاول

اقتدار میں آکر امیروں اور اشرافیہ کو تکلیف جبکہ عام آدمی کو ریلیف دیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک January 20, 2024
اقتدار میں آکر امیروں اور اشرافیہ کو تکلیف جبکہ عام آدمی کو ریلیف دیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے۔

ضلع کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے، میں واحدسیاستدان ہوں جوعوام کی طرف دیکھ رہا ہوں اور عوام سےووٹ مانگ رہا ہوں، اقتدار میں آکر امیروں اور اشرافیہ کو تکلیف جبکہ عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بات کریں، سمجھائیں اپنا ووٹ ضائع نہیں کرنا، میرے امیدواروں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں تا کہ اپنے بڑوں کے نامکمل مشن کو پورا کیا جا سکے، تیر ہی شیر کا شکار کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ دیں گے، وعدہ کرتا ہوں کہ غریب عوام کیلئے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں