آزاد امیدوار کی حمایت پر ن لیگ نے سینئر رہنما سردار مہتاب کو پارٹی سے نکال دیا
پارٹی کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے تنظیمی رکنیت خارج کرنے اور پارٹی سے نکالنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی کی حمایت کرنے پر سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سردار مہتاب عباسی کی تنظیمی بنیادی رکنیت خارج کی اور انہیں جماعت سے نکالنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے فیصلے کے بعد جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل سرداری مہتاب عباسی نے ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 میں اپنے 35 سالہ حریف اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر سردار مہتاب احمد خان نے مسلم لیگ ن چھوڑنے اور این اے 16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا جبکہ انہوں نے صوبائی حلقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت سے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہوئے ہیں۔