نوشہرہ گھر میں کھیل کے دوران مارٹر گولہ پھٹنے سے5 سالہ بچہ جاں بحق

متاثرہ گھر آرمی رینج کے انتہائی قریب ہے اور فوجی مشقوں کے دوران مارٹر گولہ بچے لیکر آئے تھے


جہانزیب عباسی January 20, 2024
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں گھر میں مارٹر گولہ پٹھنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے مانگڑھ اختر آباد میں بچے باہر پڑا مارٹر گولہ گھر اٹھا کر لے آئے تھے اور پھر اس سے کھیل رہے تھے۔

بچوں نے جیسے ہی اس گولے کو کھولنے کی کوشش کی تو وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو خواتین زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ گھر آرمی رینج کے انتہائی قریب ہے اور فوجی مشقوں کے دوران مارٹر گولہ بچے لیکر آئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت پانچ سالہ احمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ مسماۃ م اور 22 سالہ زوجہ ولی خان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔