جدہ کے پاکستانی قونصل خانے میں 4 روزہ اسلامی فن پاروں کی نمائش ہوئی
سعودی عرب میں پاکستانی قونصل خانے نے اسلامی فن پاروں کے فروغ کے لیے نمائش کا اہتمام کیا۔
جدہ میں پاکستانی قونصل خانے نے اسلامی فن پاروں کے فروغ کے لیے 4 روزہ نمائش کا اہتمام کیا۔
تفصیلات کے مطابق شہزادی جواہر بنت ماجد اور وفاقی وزیر مذہبی امورسید خورشید شاہ نے پاکستانی قونصل خانے میں منعقد 4 روزہ اسلامی آفن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امورسید خورشید شاہ نےکہا کہ ایسی تقریبات پاکستان اور سعودی عرب کے لوگوں کو قریب لانے میں اہم اورمددگارثابت ہونگی۔افتتاحی تقریب میں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر محمد نعیم خان اور قونصل جنرل عبدالسالک نے بھی شرکت کی۔
نمائش میں 35 معروف پاکستانی کیلی گرافرز کے فن پارے شائقین کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ یہ نمائش 21 ستمبرتک جاری رہے گی۔