یو اے ای کی ایوی ایشن کارگو سیکٹر میں گہری دلچسپی

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ائیرلائن کے حکام کو ملکی ائیرپورٹس پر بریفنگ دی گئی

یو اے ای حکام کو کراچی ائیرپورٹ اورکارگو ٹرمینل کا دورہ بھی کرایا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: ویب

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایوی ایشن کارگو سیکٹر میں گہری دلچسپی جب کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کارگو ٹرمینل کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ایوی ایشن شعبے میں یو اے ای سرمایہ کاری کے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اورمتحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے ہوائی اڈوں کے کارگو سیکٹر میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے۔

اسی تناظر میں متحدہ عرب امارات کی سرکاری ائیرلائن کے حکام کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی، لاہور، اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارگو سے متعلق بریفنگ دی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 25 ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کا عندیہ

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کراچی سمیت دیگر ائیر پورٹس پر کارگو شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کے حوالے سے خواہش ظاہر کی ہے، یو اے ای حکام کو کراچی ائیرپورٹ اورکارگو ٹرمینل کا دورہ بھی کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے گفتگو کا سلسلہ گذشتہ سال اکتوبر میں شروع ہوا،تاہم اب اس حوالے سے باہمی گفت و شنید میں تیزی آگئی ہے۔
Load Next Story