شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی بشریٰ انصاری غصے سے آگ بگولا

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر سے پورے ملک اور سوشل میڈیا پر آگ لگی ہوئی ہے، بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر منفی تبصرے کرنے والوں پر شدید غصے کا اظہار کیا : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سابق کپتان شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر منفی تبصرے کرنے والوں اور نیوز چینلز کے سوالوں پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ویڈیو پیغام پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ "شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر سے پورے ملک اور سوشل میڈیا پر آگ لگی ہوئی ہے"۔

اُنہوں نے نیوز چینلز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد مجھے مختلف چینلز کی طرف سے فون کالز آئیں، میں نے جان بوجھ کر فون کال نہیں اُٹھائی لیکن اس کے باوجود مجھے نئے نئے نمبروں سے کالز آئیں جس پر مجھے بہت غصہ آیا"۔

اداکارہ نے کہا کہ "نیوز چینلز مجھے کیوں کالز کررہے ہیں؟ کیا ثنا جاوید میری بچپن کی سہیلی ہے؟ کیا شعیب ملک میرا کلاس فیلو تھا؟ کیا میں ان دونوں کی فیملی کا حصہ ہوں؟ میں اور آپ کسی کی نجی زندگی میں بولنے والے کون ہوتے ہیں؟ میں آپ کے ان فضول سوالوں کے جواب کیوں دوں؟"

مزید پڑھیں: شادی ایک فلاپ شو؟ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر ریشم کا سوال

بشریٰ انصاری نے کہا کہ "لوگوں میں خدا کا خوف ہی نہیں ہے، شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کرلی ہے، اچھی بات ہے، اللہ پاک دونوں کو خوش رکھے لیکن میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ ہمیں یہ حق کس نے دیا ہے کہ ہم کسی کی نجی زندگی پر سوال یا تبصرے کریں؟"

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ "ملک کا مہنگائی اور بےروزگاری سے بُرا حال ہے، پوری دُنیا مشکل میں ہے، پاکستان میں الیکشن نہیں ہورہے، اداکار طلعت حسین شدید بیمار ہیں، اس سب کی کسی میڈیا چینل کو پرواہ نہیں، ہمارے نیوز چینلز کو صرف یہ جاننا ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی پہلی شادیاں کیسے ختم ہوئیں، اُن کی یہ شادی کس نے اور کب کروائی وغیرہ وغیرہ"۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک سے طلاق کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد کا بیان آگیا

آخر میں بشریٰ انصاری نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "آپ دونوں ان لوگوں سے خود کو بچائیں جو آپ کے خلاف فضول باتیں کررہے ہیں"۔








View this post on Instagram


A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)






واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کی صبح اپنی شادی کی تصدیق کی، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

مزید پڑھیں: ثنا اور شعیب ملک کی شادی پر پاکستانی مداح حیران، بھارتی غصے سے آگ بگولا

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔
Load Next Story