اردو بولنے والوں سے بلوچوں کا کوئی جھگڑا نہیں

سینیٹر میر حاصل بزنجواوربی این پی کے جہانزیب بلوچ کی مشترکہ پریس کانفرنس

سینیٹر میر حاصل بزنجواوربی این پی کے جہانزیب بلوچ کی مشترکہ پریس کانفرنس

نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر میر حاصل بزنجو ، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں بلوچوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جلد کراچی میں بلوچ قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر ملک بھر کے بلوچ عمائدین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی،


ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر شاہنواز لاشاری، حمید ساجنا، جان محمد بلیدی و دیگر بھی موجود تھے، پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ یہ بات سندھ کے ان سیاسی رہنما ئوں تک پہنچانا چاہتے ہیں اور ان قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں جو اس وقت کراچی میں آباد بلوچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ میں آباد بلوچ لاوارث نہیں ہیں ،

ہماری یہ کوشش ہے کہ سندھ میں آباد کسی دوسری قومیت کے ساتھ بحیثیت قوم الجھا نہ جائے،انھوں نے کہا کہ اردو بولنے والوں سے بلوچوں کا کوئی تنازع نہیں ہے،کراچی میں تقریباً تمام سیاسی اورمذہبی گروہوںکے عسکری ونگ موجود ہیں جنھوںنے شہر کو آپس میں بانٹ رکھا ہے اور ایک دوسرے پرسبقت لے جانے اورمزید علاقوںکو اپنے تسلط میں لانے کیلیے طاقت آزمائی میں مصروف ہیں۔
Load Next Story