کراچی میں امن کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گورنر سندھ

شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے فرقہ وارانہ فساد کرانے کی سازش کی جارہی ہے،پولیس اوررینجرز کی گورنر کو بریفنگ


ویب ڈیسک June 02, 2014
گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملاقات کی، فوٹو:این این آئی

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پولیس اور رینجرز کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں امن امان کی بہتری کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ڈی جی رینجرز میجرجنرل رضوان اختر،آئی جی سندھ اقبال محمود اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے ملاقات کی جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی پیش رفت اور اس میں ہونےوالی گرفتاریوں سے آگاہ کیا۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے گورنر سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران بعض گرفتاریوں سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جبکہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے فرقہ وارانہ فساد کرانے کی سازش بھی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر گورنر سند ڈاکٹر عشرت العباد نے پولیس اور رینجرز کےسربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا جس کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں