افغانستان میں ٹی ٹی پی دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی کے مزید شواہد سامنے آگئے

افغانستان میں ٹی ٹی پی دہشتگردوں کی مدرسے کی دستار بندی کی تقریب میں شرکت


ویب ڈیسک January 21, 2024
فوٹو فائل

کنڑ میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی مدرسے کی دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے بعد افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور ٹریننگ مراکز کی موجودگی کے مزید شواہد سامنے آگئے۔

تقریب کنڑ میں موجود مدارس، مدرسہ دار الحجرا والجہاد اور جامعہ منبہ الاسلام میں ہوئی جبکہ تقریب میں دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیر کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔ اس تقریب میں متعدد افغان رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ترجمان افغان طالبان کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے موجود نہیں جبکہ یہ تقریب افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی کا کھلا ثبوت ہے۔

ٹی ٹی پی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے جس کا افغان حکومت کو بخوبی علم ہے۔

افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے خطے کو دہشت گردی سے پاک کرے۔ ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی بنیادی وجہ افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔