سینئر اداکار ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی نے ساجد حسن کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنا کر خوش آمدید کیا


ویب ڈیسک January 21, 2024
فوٹو : ایکسپریس

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی نے ساجد حسن کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد حسن کا کہنا تھا اس وقت ہمیں انتشار اور تقسیم کی بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ساجد حسن شوبز اور صنعتی انڈسٹری اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں، اور ان کو ہم پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس موقع پر تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری علی جونیجو، سید علی حسین نقوی، رضوان خان، مسرت شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

[video width="832" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/01/whatsapp-video-2024-01-21-at-4.58.51-pm-1705839262.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |