وزيرخارجہ حناربانی كھرپانچ روزہ دورے پر امريكا پہنچ گئيں

وزيرخارجہ دورہ واشنگٹن كےدوران اعلیٰ امریکی حكام سےملاقاتوں ميں دوطرفہ اموراورعلاقائی صورت حال پرتبادلہ خيال كريں گی۔


September 19, 2012
وزیر خارجہ نيويارک ميں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی كے سربراہ اجلاس ميں شركت كرنے والے پاكستانی وفد ميں شامل ہو جائيں گی، فوٹو: پی آئی ڈی

KARACHI: وزيرخارجہ حناربانی كھرپانچ روزہ دورے پر امريكا پہنچ گئیں جہاں اورامریکی حکام سےملاقاتیں کریں گی۔

حناربانی كھركے واشنگٹن پہنچنے پرايئرپورٹ پر شيری رحمان اور پاكستانی سفارتخانے كے عملے نے ان كااستقبال كيا۔ وزير خارجہ اپنے دورہ واشنگٹن كے دوران اعلیٰ امریکی حكام سے ملاقاتوں ميں دوطرفہ امور اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خيال كريں گی.

ترجمان دفتر خارجہ كے مطابق حنا ربانی كھر اپنی امریکی ہم منصب ہيلری كلنٹن، قومی سلامتی كے مشير ٹام ڈانيلان اور بين الاقوامی تجارت سے متعلق امریکی حكام سميت ديگر اعلیٰ عہديداروں سے ملاقاتيں كريں گی، بعد ميں وہ نيويارک ميں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی كے سربراہ اجلاس ميں شركت كرنے والے پاكستانی وفد ميں شامل ہو جائيں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔