سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 2023 میں 55 ہزار 971 ہوگئی سہ ماہی رپورٹ

سہ ماہی رپورٹ میں سپریم کورٹ کی جانب سے نمٹائے گئے آئینی مقدمات اور اندرونی کارکردگی کی تفصیلات بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک January 21, 2024
رپورٹ میں عدالٹ عظمیٰ پر ہونے والی تنقید کا بھی ذکر کیا گیا ہے—فوٹو : فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیرالتوا مقدمات کی تعداد اور نمٹائے گئے مقدمات اور اندرونی کارکردگی پر مشتمل سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ زیر التوامقدمات 2023 میں 55 ہزار 971 ہوگئے۔

سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بڑھنے پر تنقید ہوتی ہے لیکن تمام حقائق نہیں بتائے جاتے، 2013 میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 ہزار 116، 2014 میں 21 ہزار 272 تھی۔

رپورٹ کے مطابق 2015 میں 25 ہزار 681 مقدمات زیر التوا تھے، 2016 میں 29 ہزار 941 تھے، جو بڑھ کر 2017 میں 35 ہزار 608 اور 2018 میں 38 ہزار 197 ہو گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے سہ ماہی رپورٹ میں بتایا کہ 2019 میں 43 ہزار 8 اور 2020 میں 46 ہزار 902، 2021 میں 54 ہزار تک جا پہنچی تاہم 2022 میں کمی آئی اور تعداد کم ہو کر 52 ہزار 424 ہوئی تھی لیکن 2023 میں مقدمات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 55 ہزار 971 ہوگئی۔

سپریم کورٹ نے سہ ماہی رپورٹ میں نمٹائے گئے آئینی مقدمات کے علاوہ عدالت عظمیٰ کی اندرونی کارکردگی کی تفصیلات بھی شامل کر لی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں