8 فروری کو قوم کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن ہے سراج الحق

ترازو پر مہر لگا کر ملک کو نا اہل اور نالائق اشرافیہ سے بچانا ہو گا، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک January 21, 2024
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کو قوم کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترازو پر مہر لگا کر ملک کو نا اہل اور نالائق اشرافیہ سے بچانا ہو گا جبکہ ہر شخص مہنگائی کے ذمہ دار سابق حکومتوں کو بدعائیں دے رہا ہے، سابقہ تینوں حکمران جماعتیں ناکام ثابت ہو چکی۔

سراج الحق نے کہا کہ تینوں پارٹیاں آئی ایم ایف کی غلامی اور عوام سے انتقام پر یقین رکھتی ہیں جبکہ جماعت اسلامی صرف اللہ کی غلامی اور قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل اب صرف جماعت اسلامی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں