کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سردی کی شدت میں اضافہ

سب سے زیادہ یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 22, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ٹرف کے زیر اثر نچلے درجے کے بادلوں کی تشکیل سے شہر کے شمالی اور وسطی علاقوں سے کچھ دیر کے لیے بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔

نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ناظم آباد، ایف بی ایریا، گلشن معمار، عائشہ منزل، عزیز آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور یونیورسٹی روڈ اور چند ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔

بارش کے زیرِ اثر علاقوں میں درجہ حرارت گر گیا جبکہ سب سے زیادہ یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں