فواد چوہدری بھی الیکشن سے دستبردار بائیکاٹ کردیا
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر اپنے گروپ سمیت الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے گروپ سمیت الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناؤ ہی نہیں ہے تو انتخابات کا کیا مقصد ہے، جہلم میں کیسے الیکشن ہو رہے ہیں سنیں اور سر دھنیں، مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے کاغذات نامزدگی میں رکاوٹ ڈالی گئی، میرا بھائی کاغذات جمع کرانے جہلم پہنچا تو اسے گرفتار کر لیا گیا، اسے دھمکی دی گئی کہ جہلم واپس نہ آنا، مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں یہ بھی لکھا کہ انتخابات کا کھیل اِس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ ''گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی الیکشن سے دستبردار، ٹکٹ بھی واپس کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور اعظم سواتی بھی عام انتخابات سے دستبردار ہوچکے ہیں اور انہوں نے پارٹی کو ٹکٹ بھی واپس کردیے ہیں۔