بنگال ٹائیگر کیساتھ سرعام گھومنے والے ٹک ٹاکر کیخلاف وائلڈلائف حکام کی کارروائی
حکام نے ٹائیگر کو ٹک ٹاکر کے بریڈنگ فارم ہی میں بند کردیا، وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت عدالت میں چالان پیش
بنگال ٹائیگر کے ساتھ سرعام گھومنے پھرنے کی ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر پنجاب وائلڈلائف کے ریڈار پر آگئے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب وائلڈلائف نے ٹائیگر برآمد کرکے تحویل میں لے لیا جب کہ ملزم ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دی گئی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ سیاسی جلسے جلوسوں اور عوامی مقامات پر شیر،ٹائیگرسمیت کسی بھی جنگلی جانور کو لانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ٹک ٹاکر نعمان حسین کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف لاہور کی ٹیم نے کارروائی شروع کردی ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے ٹک ٹاک سمیت دیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی ویڈیوز شیئر کیں ۔ ڈی جی وائلڈلائف کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے ٹائیگر کو نعمان حسین کے بریڈنگ فارم ہی میں بند کردیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن تنویر جنجوعہ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کے تحت عدالت میں چالان پیش کردیا گیا ہے۔ عدالت ہی ملزم کو جرمانہ اورسزا دے سکتی ہے۔ ملزم سے ٹائیگر کی خریداری کی رسید اور لائسنس طلب کیا جائے گا اور لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ٹائیگر کو ضبط کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر کئی افراد شیروں اور ٹائیگرز کے ساتھ ویڈیوز بناتے اورشیئرکرتے رہے ہیں۔ پنجاب وائلڈلائف کی جانب سے پہلے بھی ایسے افراد کے خلاف کارروائیاں کی جاچکی ہیں۔ شہری آبادیوں میں شیر اور ٹائیگرسمیت خطرناک جانور رکھنے پرپابندی عائد ہے۔ ایسے جانور صرف بریڈنگ سینٹرز میں رکھے جاسکتے ہیں، جس کے لیے پنجاب وائلڈلائف سے لائسنس لینا ضروری ہے۔