غزہ کے بچوں کی امداد کیلیے عثمان خواجہ کا اپنا جوتے نیلام کرنیکا اعلان
حاصل ہونے والی آمدنی یونیسیف چلڈرن آف غزہ اپیل کے لیے خرچ کی جا سکے گی
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ غزہ کے بچوں کے لیے میدان میں آگئے، عثمان خواجہ نے اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔
عثمان خواجہ نے جوتوں کی نیلامی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں اپنے جوتے نیلام کر رہا ہوں اور یہ نیلامی 12فروری تک جاری رہے گی۔
آسٹریلوی اوپنر نے کہا کہ جوتوں کی نیلامی سے ہونے والی تمام آمدنی یونیسیف چلڈرن آف غزہ اپیل کے لیے خرچ کی جا سکے گی۔ اس وقت ہمیں پہلے سے زیادہ بچوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
عثمان خواجہ کے جوتوں پر لکھا ہوا ہے کہ ''تمام زندگیاں برابر ہیں''، یہ شوز عثمان خواجہ نے پریکٹس میں پہنے تھے تاہم آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہننے سے روک دیا تھا۔