راولپنڈی لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ بیٹا گرفتار

ملزم حماد خان نے بہلا پھسلا کر شادی کا جھانسہ دیا، پولیس

(فوٹو: فائل)

تھانہ مندرہ کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم حماد خان نے بہلا پھسلا کر شادی کا جھانسہ دیا اور گھر لے گیا جہاں حماد خان اور اس کا والد رزاق خان مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔


شکایت پر مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان حماد اور اسکے والد رزاق کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین پر تشدد اور زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
Load Next Story