اسلام آباد میں تعلیمی و کاروباری ادارے بند کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن جعلی قرار

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے تعلیمی اور کاروباری کو بند کرنے کی ہدایت والا نوٹی فکیشن جعلی ہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ


ویب ڈیسک January 22, 2024
(فوٹو : فائل)

ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل اس نوٹی ٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا جس میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے تعلیمی اور کاروباری کو بند کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ نوٹی فکیشن جعلی ہے۔ واضح رہے کہ جعلی نوٹی فکیشن کے باعث میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد کی چار یونیورسٹیز کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا اور مبینہ طور پر الرٹ بھی جاری کیا گیا۔

الرٹ جاری ہونے سے متعلق خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد میں کچھ تعلیمی اداروں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے جامعات کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا۔

اسلام آباد میں اداروں کی بندش سے متعلق خبروں کے بعد آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرنا پڑا۔

#ICTP#Islamabadpic.twitter.com/n49izwHVGm

انہوں ںے کہا تھا کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے کچھ خبریں گردش کررہی ہیں، میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن و امان کے حالات قابو میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں