ماضی کی یادیں تازہ امیتابھ بچن کی ریکھا کے ہمراہ تصویر وائرل

ریکھا ایک زمانے میں امیتابھ بچن سے بے پناہ محبت کرتی تھیں، دونوں ستارے آخری مرتبہ فلم “سلسلہ” میں ساتھ نظر آئے تھے


ویب ڈیسک January 22, 2024
دونوں ستارے آخری مرتبہ 1981 میں یش چوپڑا کی فلم “سلسلہ” میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے : فوٹو : بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنی سابقہ محبوبہ ریکھا کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کردی۔

امیتابھ بچن اکثر اپنی بلاگ پوسٹ میں اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے دلچسپ واقعات شیئر کرتے ہیں جس کی وجہ سے مداح بھی اُن کے بلاگز کا بےصبری سے انتظار کرتے ہیں۔

اب ایک حالیہ بلاگ پوسٹ میں، امیتابھ بچن نے اپنے شاندار فلمی کیریئر کی ایک یاد تازہ کی، انہوں نے ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں ریکھا، راج کپور، ونود کھنہ، رندھیر کپور، شمی کپور، میوزک ڈائریکٹر کلیان اور محمود سمیت 70 کی دہائی کے کئی نامور بالی ووڈ اداکار شامل تھے۔

تصویر میں ماضی کے یہ تمام لیجنڈری اسٹارز اسٹیج پر کھڑے تالیاں بجا رہے ہیں جبکہ امیتابھ بچن پُرجوش انداز میں مائیک میں کچھ بول رہے ہیں۔

amit

امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں مداحوں سے تصویر کی کہانی فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ "اس تصویر کے پیچھے ایک بہت بڑی کہانی ہے، کسی دن اس کہانی کو لازمی بیان کروں گا"۔


واضح رہے کہ ریکھا ایک زمانے میں امیتابھ بچن سے بے پناہ محبت کرتی تھیں، دونوں ستارے آخری مرتبہ 1981 میں یش چوپڑا کی فلم "سلسلہ" میں ایک ساتھ جلوہ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ریکھا نے امیتابھ بچن سے محبت پر طویل عرصے بعد خاموشی توڑ دی

جیا بچن کے ساتھ شادی کے باوجود بھی امیتابھ بچن کے ریکھا کے ساتھ عشق کے چرچے زباں زدعام تھے حالانکہ ان تینوں نے فلم 'سلسلے' میں ایک ساتھ بھی کام کیا جو بعد میں بلاگ بسٹر فلم ثابت ہوئی، دوسری جانب سالوں گزرنے کے باوجود ریکھا اور امیتابھ کا اسکینڈل آج بھی خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |