پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کا آپریشن7 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع ژوب کے سمبازہ سیکٹر میں کارروائی کی، دہشت گردوں سے اسلحہ و بارود برآمد


ویب ڈیسک January 22, 2024
فوٹو: فائل

ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 22 جنوری کو پاکستان افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب کے سمبازہ سیکٹر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا نتیجتاً سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں