آرمی چیف کی چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

چینی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 22, 2024
—فوٹو: ایکس اکاؤنٹ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لیے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ فہم پر قائم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے جی ایچ کیو میں جنرل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام موسمی تزویراتی شراکت دار ہیں۔ علاوہ ازیں چینی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ سی پیک منصوبوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لیے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں