اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کی پیشکش مسترد

حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی شرائط کو یکسر مسترد کرتا ہوں، بنجمن نیتن یاہو


ویب ڈیسک January 22, 2024
—فائل فوٹو

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے جنگ کے خاتمے اور اسرائیلی افواج کے انخلا، قیدیوں کی رہائی اور غزہ پر ان کی حکومت کو قبول کرنے کے بدلے میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔


الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ میں حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی شرائط کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر ہم پیشکش قبول کرتے ہیں، تو ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے پائیں گے، ہم انخلا کرنے والوں کو بحفاظت گھر نہیں لا سکیں گے اور آئندہ بھی 7 اکتوبر جیسا واقعہ پیش آسکتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل میں یرغمالیوں اور لاپتا خاندانوں کے فورم نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں اسرائیلی رہنما کے نجی گھر کے باہر احتجاج کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ جب تک وہ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر رضامند نہیں ہو جاتے، وہاں سے نہیں نکلیں گے۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ ''اگر وزیر اعظم یرغمالیوں کو قربان کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو انہیں قیادت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایمانداری سے اسرائیلی عوام کے ساتھ اپنا مؤقف بیان کرنا چاہیے۔''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں