جعلی سگریٹس کی فروخت حکومت کو 5 ارب 70 کروڑ کا نقصان

کراچی، لاہور، اسلام آباد و دیگر شہروں میں 85 کروڑ جعلی سگریٹس فروخت ہو رہے

ٹوبیکو کمپنی کاجعلی سگریٹس کے خلاف ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عملدر آمد کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

جعلی سگریٹس کی فروخت سے حکومت کو 5 ارب 70 کروڑ کا نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

ملک میں مختلف برانڈز کے جعلی سگریٹس کی فروخت سے قومی خزانے کو سالانہ 5 ارب 70 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا جبکہ نجی ٹوبیکو کمپنی نے حکومت سے غیر قانونی سگریٹس کی فروخت پر قابو پانے کیلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر موثر عمل در آمد کا مطالبہ کر دیا۔


اس حوالے سے نجی ٹوبیکو کمپنی پی ٹی سی کے سینئر افسر طارق قاسم نے دیگر نمائندوں کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں تمباکو انڈسٹری کو درپیش مسائل اورحکومت کی جانب سے قوانین کے عدم نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی سگریٹس کی فروخت پر قابو پانے کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے بتایا کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں 85 کروڑ جعلی سگریٹس فروخت ہو رہے ہیں، 5 ماہ میں قانونی سگریٹس سیکٹر کی پیداوار 40 فیصد تک گر گئی ہے جبکہ غیر قانونی، اسمگل شدہ اور جعلی سگریٹس کی فروخت کرنے والوں کا مارکیٹ شیئر بڑھتا جا رہا ہے۔
Load Next Story