امریکی فلم فیسٹیول سنڈانس میں ہالی ووڈ اداکاروں کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے مظاہرہ

فیسٹیول کے دوران سینکڑوں مظاہرین پارک سٹی، یوٹاہ کی سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔


ویب ڈیسک January 23, 2024
فیسٹیول کے دوران سینکڑوں مظاہرین پارک سٹی، یوٹاہ کی سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

امریکا میں سالانہ ''سن ڈانس'' فلم فیسٹیول میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، جس میں اداکارہ میلیسا بیریرا اور اندیا مور سمیت مشہور شخصیات، ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز نے بھی شرکت کی۔

امریکی ریاست یوٹا میں ملک کے بڑے فلم فیسٹیولز میں سے ایک سالانہ رنگا رنگ ''سن ڈانس'' فلم فیسٹیول کا با قاعدہ آغاز ہو گیا ہے ۔

اس موقع پر فیسٹیول کے دوران سینکڑوں مظاہرین پارک سٹی، یوٹاہ کی سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے میں معروف اسٹار میلیسا بیریرا اور اندیا مور بھی شامل تھیں۔ انہوں نے "فلسطین کی آزادی" اور "نسل کشی بند کرو" کے نعرے لگائے۔

احتجاج کے دوران اندیا مور نے پرجوش انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے غزہ میں کیا ہو رہا ہے،" سب لوگ جنگ بندی کی ضرورت پر متفق ہیں، ایک دوسرے سے نفرت کرنا بند کرو۔ جن فلسطینی بچوں کو قتل کیا گیا وہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ بچے تو معصوم ہوتے ہیں، ہمیں دوسروں کی زندگی ، عزت، آزادی اور خود ارادیت کا سوچنا ہوگا۔

میلیسا بیریرا اور اسٹار اندیا مور دونوں اکتوبر میں جنگ شروع ہونے سے مسلسل فلسطینی کاز کے حق میں سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کر رہی ہیں اور غزہ میں "نسل کشی" کی مذمت کر رہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں