ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم  اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا

تحریک کے پانچویں مرحلے میں سوشل میڈیا اور دیگر چینلز پر آواز بلند کریں گے، 27 جنوری کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان


ویب ڈیسک January 23, 2024
(فوٹو: ایکس)

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کے دھرنے پر پریس کلب انتظامیہ اور تاجروں نے اعتراض اٹھادیا

وفاقی دارالحکومت میں پریس کلب کے باہر اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ آج ہم اپنی تحریک کے چوتھے مرحلے کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دھرنے کے خاتمے کے ساتھ ہی ہم اپنی تحریک کے پانچویں مرحلے کا اعلان کرتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں ہم سوشل میڈیا اور دیگر چینلز کے ذریعے اپنی تحریک کی آواز کو مزید اجاگر کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایران میں فوجی آپریشن سے ماہ رنگ بلوچ بےنقاب ہوگئی، جان اچکزئی

ماہ رنگ بلوچ نے آئندہ مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے مزید بتایا کہ 27 جنوری کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں