نامزد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کیلیے متحرک
محسن نقوی آئی سی سی کو بھی اس سارے معاملے میں اعتماد میں لیں گے
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور نامزد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے متحرک ہوگئے، پی سی بی کے سی ای او سلمان نصیر کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سلمان نصیر بورڈ اور کرکٹ امور چلانے سمیت نامزد بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ محسن نقوی اپنی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد باقاعدہ چارج سنبھالیں گے۔
مزید پڑھیں: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر
محسن نقوی نے گزشتہ روز وزارت بین الصوبائی کی طرف سے بورڈ میں ذمہ داریوں کی آفر قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے ہرممکن کوشش کریں گے کہ ملکی کرکٹ کو ٹھیک کرنے میں کردار ادا کرسکیں۔ محسن نقوی کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن کسی وقت بھی متوقع ہے۔
اس بات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ آئی سی سی کو بھی اس سارے معاملے میں اعتماد میں لیا جائے تاکہ پی سی بی معاملات میں حکومتی مداخلت کے تاثر کو زائل کیا جا سکے۔