اجرک ڈیزائن والی ساڑھی کے ساتھ عالیہ بھٹ توجہ کا مرکز بن گئیں
لباس میں جہاں روایتی انڈین نقش و نگار اور فنکاری نمایاں تھی وہیں اس ساڑھی میں جدید فیشن کی جھلک بھی موجود تھی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ جوائے ایوارڈز2024 کی تقریب میں بھارتی سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے شرکت کی۔
اداکارہ کو اس موقع پر 'انٹرٹینمنٹ میکر ایوارڈ' سے نوازا گیا جبکہ اس موقع پر ان کا لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
عالیہ بھٹ نے بڑے ایونٹ کیلئے ابوجانی سندیپ کھوسلہ کی تیار کردہ ساڑھی پہنی جس کا ڈیزائن اجرک والا تھا۔
ان کے لباس میں جہاں روایتی انڈین نقش و نگار اور فنکاری نمایاں تھی وہیں اس ساڑھی میں جدید فیشن کی جھلک بھی موجود تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ اپنی فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں اور ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ہفتے میں چھ دن ورزش کرتی ہیں۔