پیپلزپارٹی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی
جلسہ 28 جنوری دن ایک بجے ہوگا، بلاول بھٹو اور دیگر پارٹی قائدین خطاب کریں گے، ترجمان
پاکستان پیپلزپارٹی کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی اجازت مل گئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی گئی تھی جس پر انتظامیہ نے 28 جنوری کو جلسے کی اجازت دے دی۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 28 جنوری کو عوامی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سمیت مرکزی ومقامی قائدین اہم خطاب کریں گے۔
ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق جلسہ 28 جنوری دن ایک بجے ہوگا تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔