انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے کم جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے زیادہ ہوگئی

فوٹو؛ فائل

انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد روپیہ مزید مستحکم ہوا اور ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کمی آئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری لین دین کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 47پیسے کی کمی سے 279روپے 38پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 279 روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں محدود پیمانے پر طلب میں اضافے کی بدولت ڈالر کی قدر 2 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 9 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔


ترسیلات زر بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سہہ فریقی معاہدے اور حکومت کی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو غیرملکی فنانسنگ کے ذریعے مستقبل کا مالی خلا پر کرنے کی حکمت عملی سے آگاہ کیے جانے پر منگل کو بھی انٹربینک میں اتار چڑھاؤ کا رجحان غالب رہا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں اوپن مارکیٹ میں طلب قدرے بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد برآمدکنندگان کی جانب سے دوبارہ اپنی برآمدی آمدنی کی ترسیلات بڑھانے، آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے اگلے مرحلے میں 1.1ارب کی قسط حاصل کرنے کی تیاریوں اور غیرملکیوں کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے باوجود ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
Load Next Story