پولیس کارروائیوں میں 64 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

رینجرزکی خفیہ اطلاعات پر چنیسر گوٹھ میں ٹارگٹڈ کارروائی،4 ملزمان زیرحراست


Staff Reporter June 03, 2014
رینجرزکی خفیہ اطلاعات پر چنیسر گوٹھ میں ٹارگٹڈ کارروائی،4 ملزمان زیرحراست۔ فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر 64 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عرفان عرف ہیلی کاپٹر اور شہزاد عرف بلوچ کو گرفتار کرکے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول برآمد کرلیں ، پولیس کے مطابق ملزمان لوٹ مار کے دوران 2 افراد قتل ، بھتہ خوری و دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، شیر شاہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان سلطان اور زرمین شاہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران79 چھاپوں اور5 پولیس مقابلوں میں مجموعی طور پر60 ملزمان کو گرفتار کرلیا،علاوہ ازیں سندھ رینجرزنے انٹیلی جنس اطلاعات پر چنیسر گوٹھ میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ، ترجمان رینجرزکے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں