ہیلتھ انشورنس پر کام کرلیا شہری 10 لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے گورنر سندھ

میں نے اپنا کام کرلیا اب یہ منصوبہ وزیراعلیٰ کے دستخط کیوجہ سے رکا ہوا ہے، کامران ٹیسوری


فوٹو فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہریوں کو طبی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے کام کررہا ہوں، جس سے لوگوں کو 10 لاکھ تک کا مفت علاج ممکن ہوگا اور یہ منصوبہ صرف وزیراعلیٰ کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلستان جوہر کے مختلف شاپنگ سینٹرز کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام لوگوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی سہولت کے لئے کام کررہا ہوں، میں نے بڑی محنت کے بعد کام مکمل کیا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد صوبے کا ہر فرد بڑے سے بڑے اسپتال سے 10 لاکھ تک کا مفت علاج کروا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ سہولت اور منصوبہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ایک دستخط کے فاصلے پر ہے، ہیلتھ انشورنس کے لئے صرف 10ارب روپے سالانہ اسٹیٹ لائف کو دینا ہے، میں نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے اور یہ کوئی سیاسی اقدام نہیں بلکہ عوامی فلاح کا منصوبہ ہے۔

گورنر سندھ کے شاپنگ سینٹر پہنچنے پر شہریوں نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے جبکہ بچوں اور خواتین نے کامران ٹیسوری کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں