آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج سماعت کرے گا
لاہور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے اور درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈیکلیئر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔