ماورا حسین دوبارہ بالی ووڈ میں کام کرنیوالی ہیں اداکارہ نے بتا دیا
ماورا حسین نے سال 2016 میں فلم "صنم تیری قسم" سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا
پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ ماورا حسین نے بالی ووڈ میں دوبارہ کرنے کے حوالے سے مداحوں کو بتا دیا۔
حال ہی میں ماورا حسین نے اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔
اس سیشن میں مداحوں نے ماورا حسین سے اُن کی بھانجی جہاں آرا کے بارے میں پوچھا اور ساتھ ہی اُن کے نئے پراجیکٹس سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔
اسی سیشن کے دوران، سرحد پار یعنی بھارت سے ایک مداح نے ماورا حسین سے پوچھا کہ "کیا ہم آپ کو جلد بالی ووڈ کی کسی فلم میں دیکھ سکیں گے؟"
اس سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہا کہ "میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، اگر یہ ہونا ہوگا تو ہوجائے گا"۔
واضح رہے کہ ماورا حسین نے سال 2016 میں فلم "صنم تیری قسم" سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، رادھیکا راؤ اور وینے سپرو کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982ء میں ریلیز ہونے والی فلم ''صنم تیری قسم'' کا ری میک تھی۔
فلم کی کاسٹ میں ماورا حسین اور ہرش وردھن رانے کے علاوہ منیش چوہدری، انوراگ سنہا، وجے راز اور مرلی شرما سمیت دیگر فنکار شامل تھے جبکہ اس فلم کو دیپک مکٹ نے پروڈیوس کیا تھا۔