کراچی میں سرنگ کے ذریعے پائپ لائن سے ڈیزل چوری پکڑی گئی 65 ہزار لیٹر برآمد

ڈیزل چوری کرنے کے لیے 12 سے 15فٹ گہری اور 174فٹ لمبی سرنگ کا انکشاف ہوا


ویب ڈیسک January 24, 2024
ڈیزل چوری کرنے کے لیے 12 سے 15فٹ گہری اور 174فٹ لمبی سرنگ کا انکشاف ہوا

کسٹمز انٹیلیجنس نے کارروائی کرتے ہوئے پارکو کی زیرزمین پائپ لائن سے چوری شدہ 65ہزار لیٹر ڈیزل موقع پر برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے نان ڈیوٹی چوری شدہ ڈیزل کی مالیت 2کروڑ روپے ہے۔

کسٹمز کو پارکو کی زیرزمین پائپ لائن سے منظم انداز میں ڈیزل کی چوری کی اطلاع موصول ہوئی جس پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب پورٹ قاسم میں واقع خوردنی تیل کی مل میں کارروائی کی گئی۔

مل کے احاطے میں ڈیزل چوری کرنے کے لیے 12 سے 15فٹ گہری اور 174فٹ لمبی سرنگ کا انکشاف ہوا۔ زیرزمین سرنگ کو پارکو کی وائٹ پائپ لائن سے منسلک کیا گیا تھا۔ جہاں سے ڈیزل چوری کرکے کنٹینر میں رکھے گئے ٹینک میں جمع کیا جارہا تھا۔

کسٹمز انٹیلیجنس نے نان ڈیوٹی و چوری شدہ ڈیزل برآمد کرکے احاطے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

[video width="480" height="864" mp4="https://c.express.pk/2024/01/whatsapp-video-2024-01-24-at-10.28.40-am-1706078874.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں