تم سچے اور شریف آدمی ہو احمد علی بٹ کی عمیر جیسوال کو تسلی

ثنا جاوید نے سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں گلوکار عمیر جیسوال سے نکاح کیا تھا

احمد علی بٹ نے عمیر جیسوال کی خوبیاں بیان کردیں : فوٹو : ویب ڈیسک

شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال کو تسلی دیتے ہوئے اُنہیں سچا اور شریف آدمی قرار دے دیا۔

ثنا جاوید کی اچانک پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی خبر نے مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کو بھی حیران کردیا ہے، اس جوڑی کی یہ دوسری شادی ہے۔

شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی، جن سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی پیدائش سال 2018 میں ہوئی تھی۔

دوسری جانب ثنا جاوید نے سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں گلوکار عمیر جیسوال سے نکاح کیا تھا جس کا اعلان دونوں فنکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شعیب، ثنا کی شادی کے بعد سعیدہ امتیاز کا پاکستانی مرد سے شادی نہ کرنے کا اعلان

اب شعیب ملک اور ثنا جاوید کی اچانک شادی کے اعلان کے بعد مداح ثانیہ مرزا اور عمیر جیسوال کے ساتھ ہمدردی کررہے ہیں۔

ایسے میں معروف اداکار احمد علی بٹ نے بھی عمیر جیسوال کے لیے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے گلوکار کو ایک بہادر شیر اور سونے کا دل رکھنے والا سچا شریف آدمی قرار دیا۔


مزید پڑھیں: ثنا جاوید نے شعیب ملک سے شادی کے بعد نام بدل لیا

احمد علی بٹ نے زندگی کے چیلنجز سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مشکل وقت میں عمیر جسوال کی ہمت کی تعریف کی۔

اداکار نے کہا کہ "ہم سب کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں لیکن ہمیں ہمت کرکے اُس آزمائش سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے"۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ "میرے بھائی عمیر! اللہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو ہمیشہ خوش رکھے"۔



دوسری جانب اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی زندگی کے اس مشکل مرحلے میں اپنے دوست عمیر جیسوال کو تنہا نہیں چھوڑا، اُنہوں نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں گلوکار کے ساتھ جم کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عمیر جیسوال سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "کچھ لطیفے کبھی پُرانے نہیں ہوتے"۔

Load Next Story