قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار شامل نہیں

مخصوص نشستوں کیلئے مسلم لیگ (ن) کے 10، پی پی پی7،ٹی ایل پی2، جے یو آئی کے5امیدواروں کے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔


ویب ڈیسک January 24, 2024
—فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی امیدوار کا نام شامل نہیں ہے۔


ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 10، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 2 اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے 5 امیدواروں کے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔


علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت اسلامی کے 4، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے 7 اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے 3 جبکہ پی ٹی آئی کے کسی امیدوار کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں