انرجی ڈرنکس اور بچوں میں نفسیاتی مسائل کے درمیان تعلق کا انکشاف

57 مطالعوں پر کی گئی تحقیق میں 21 سے زائد ممالک کے 12 لاکھ بچوں اور نوجوانوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ انرجی ڈرنکس بچوں میں بے چینی، ذہنی تناؤ، ڈپریشن سمیت تشدد اور نشے جیسے رویوں کے خطرات میں اضافے سے تعلق رکھتی ہیں۔

برطانیہ کی نیو کاسل یونیورسٹی کے محققین کے مطابق مطالعے میں انرجی ڈرنکس کی کھپت میں اضافے کا تعلیمی کارکردگی، نیند کے مسائل اور غیر صحت بخش غذائی عادات سے بھی تعلق دیکھا گیا۔

تحقیق کی شریک مصنفہ ڈاکٹر شیلینا وِسرام کا کہنا تھا کہ تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج سے محققین سنگین تشویش میں مبتلا ہیں جس کے مطابق انرجی ڈرنکس نفسیاتی دباؤ اور ذہنی صحت کے ساتھ مسائل کا سبب بن سکتی ہیں۔ یہ عوامی صحت کے اہم مسائل ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر شیلینا نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سافٹ ڈرنک کی تیزی سے پھیلتی مارکیٹ کے متعلق اقدامات کیے جائیں۔
Load Next Story