مجھ پر جنسی ہراسانی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں علی نور

جھوٹے الزامات کی وجہ سے میرا کیریئر تباہ ہوا، کام ملنا بند ہوگیا اور لوگ گھٹیا جملے کستے تھے، گلوکار


ویب ڈیسک January 24, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی گلوکار علی نور کا کہنا ہے کہ ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں علی نور کا کہنا تھا کہ ان پر الزام لگانے والی عائشہ نامی عورت شدید ڈپریشن کا شکار تھی اور وہ خودکشی کرنے جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین کے الزامات مکمل جھوٹ تھے اور انہوں نے کبھی کسی خاتون کو ہراساں نہیں کیا ہے۔

علی نور کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات کی وجہ سے ان کا کیریئر تباہ ہوا، انہیں کام ملنا بند ہوگیا اور لوگ ان پر گھٹیا جملے کستے تھے۔

یاد رہے کہ علی نور پر فروری 2022 میں عائشہ نامی صحافی اور اپریل 2023 میں گلوکارہ ماہا کاظمی نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے جس پر گلوکار نے انہیں قانونی نوٹس بھی بھجوائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں