شادی کے چند ہی روز بعد نوجوان ڈکیتی مزاحمت پرقتل

مقتول اسدعلی بیوی کو سسرال سے لے کر جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے گھیر لیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے، ڈی پی او

فوٹو: فائل

تھانہ رجانہ کے علاقے میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے ڈاکوؤں نے نوجوان کو قتل کردیا، نوجوان کی چند روز قبل شادی ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول علی اسد اپنی نئی نویلی دلہن کو سسرال سے لے کر جارہا تھا کہ ٹوبہ رجانہ روڈ پر پل ناگرہ کے قریب ڈاکوؤں نے روک لیا، اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے علی اسد کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔


خونی واردات کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی تلاش کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

 
Load Next Story