چین کے صوبے جیانگشی میں آتشزدگی سے 39 افراد ہلاک

آگ لگنے کے واقعے میں 9 افراد زخمی ہوئے اور متعدد افراد تاحال پھنسے ہوئے ہیں، حکام


ویب ڈیسک January 24, 2024
آگ عمارت کے زیر زمین قائم دکان میں لگی—فائل:فوٹو

چین کے جنوبی صوبے جیانگشی کے شہر شنیوسٹی میں مارکیٹ میں آتشزدگی سے 39 افراد ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا اور مقامی حکومت نے بتایا کہ شنیو سٹی میں اسٹریٹ شاپ میں آگ لگی اور ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

چینی میڈیا نے مقامی فائررسپانس ایمرجنسی ہیڈکوارٹرز کے حوالے سے بتایا کہ ضلع یوشوئی میں دوپہر کو تیانگونگنین ایونیو پر واقع زیرزمین دکان پر آگ لگی اور اس کے بعد زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سی سی ٹی نیوز کے مطابق زیرزمین ایک انٹرنیٹ کیفے اور عمارت میں ایک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم تھا اور وہی آگ بھڑک اٹھی۔

خیال رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک میں بدترین آتشزدگی کے واقعات کے بعد حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس واقعات سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کریں اور عوام کا تحفظ یقینی بنائیں۔

چین میں گزشتہ برس اور حال ہی میں آتشزدگی کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں، جن میں صوبہ ہینان میں اسکول میں آگ لگنے سے 13 بچے ہلاک ہوئے تھے اور اس واقعے پر عملے کے 7 اراکین کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں