کراچی 9 سالہ بچی کوزیادتی کیلئے اغوا کرنے والا کم عمر ملزم گرفتار

پولیس نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل موٹرسائیکل چوری کی واردات میں بھی گرفتار ہو چکا ہے


طحہ عبیدی January 24, 2024
پولیس نے بتایا کہ ملزم پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے—فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے آرام باغ کے علاقے میں تلاشی کے دوران مبینہ طور پر 9 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے لیے اغوا کرنے والا 14 سالہ ملزم کو گرفتا کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ 14 سالہ عاشر مبینہ طور پر 9 سالہ بچی کو اپنے ساتھ لے کر جا رہا تھا کہ پولیس نے پوچھ گچھ کی تو پتا چلا کہ نوجوان بچی کو غوا کرکے لے جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو گارڈن سے اغوا کیا تھا جبکہ کم عمر ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے اور مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ 14 سالہ عاشر تھانہ نبی بخش کے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی واردات میں بھی گرفتار ہو چکا تھا۔

کم عمر ملزم کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ بچی کو زنا کی نیت سے لے کر جا رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے