پاکپتن میں ملزم نے میلاد میں مدعو کر کے 19 سالہ دوست کو ذبح کردیا

شیخ شہباز نے اپنے گھر پر میلاد کی محفل کا انعقاد کیا اور درمیان محفل میں واردات کی، ملزم گرفتار


ویب ڈیسک January 24, 2024
فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے پاکپتن میں ملزم نے دوست کو محفل میلاد میں مدعو کیا اور پھر اُسے چھری سے ذبح کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے پیر کریاں میں ملزم شیخ شہباز نے گھر میں میلاد کی محفل کا انعقاد کیا، جس میں پڑوسیوں اور دوستوں کو شرکت کی دعوت دی۔

میلاد میں شیخ شہباز کا دوست سلمان وٹو بھی شریک تھا پھر ایک موقع پر ملزم ہاتھ میں چھری لے کر آیا اور انیس سالہ دوست کے گلے پر پھیر دی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ 19 سالہ سلمان موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا جبکہ میلاد میں شریک دیگر افراد نے 20 سالہ ملزم کو دبوچ کر قابو کیا اور پھر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

علاقہ مکینوں نے ملزم کے ساتھ قتل میں استعمال ہونے والا آلہ بھی پولیس کے حوالے کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس آفیسر طارق ولایت موقع پر پہنچے اور شواہد اکھٹے کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں